Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گزشتہ برس 2 لاکھ 38 ہزار ملازمین نے استعفی دیا

سعودی عرب میں گزشتہ برس2021 میں 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد ملازمین نے استعفی دیا اور سوشل سیکیورٹی سے اپنے نام نکالے ہیں۔ 
الاقتصادیہ اخبار نے حکومتی سروے کے حوالے سے بتایا کہ مستعفی افراد میں 81.5 فیصد سعودی شہری شامل ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 241  رہی ہے، ان میں ایک لاکھ 15 ہزار 509 مرد اور 87 ہزار732 خواتین شامل ہیں۔
سروے رپورٹ کے مطابق سوشل سیکیورٹی سسٹم میں رجسٹرمستعفی ہونے والے غیر ملکی کارکنوں کی تعداد 44 ہزار 223  تھی جو کہ مجموعی طورپر19.5 فیصد بنتے ہیں۔ 
مجموعی طورپر مستعفی ہونے والوں میں مردوں کا تناسب 66 فیصد تھا جن کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 323 جبکہ 81 ہزار141 خواتین کارکن شامل ہیں۔  

شیئر: