Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت آنے والے گھریلو ملازمین کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ 

گھریلوملازمین درآمد کرنے کی شرائط مقرر ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گھریلو عملے کی درآمد کے ادارے ’مساند‘ نے کہا ہے کہ 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران گھریلو ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
گزشتہ برس اکتوبر سے دسمبر کے دوران مملکت آنے والے گھریلو ملزمین کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مساند پلیٹ فارم کے ذریعے  14 سے زیادہ ملکوں سے گھریلو ملازم درآمد کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مساند پلیٹ فارم وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت ہے۔  
مساند کی کوشش ہے کہ جن نئے ملکوں سے گھریلو ملازم درآمد کیے جائیں وہاں گھریلو عملے کا معیار اچھا ہو۔
 اس حوالے سے مجوزہ ملکوں میں جرائم کی شرح، زبان، تعلیم کا معیار، درآمد کی لاگت اور تنخواہوں وغیرہ کے تناسب کے جائزوں پر انحصار کیا جارہا ہے۔ 
مساند نے توجہ دلائی ہے کہ 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران گھریلو ملازمین کی درآمد کے معاہدوں میں اضافہ ہوا۔
اکتوبر کے دوران  65 ہزار ، نومبرمیں 69 ہزار سے زیادہ ملازمت کے نئے معاہدے طے پائے۔ جبکہ دسمبر میں 76 ہزار ملازمت کے معاہدے ہوئے۔ 
مساند نے بتایا کہ سب سے زیادہ گھریلو ملازم بنگلہ دیش سے طلب کیے جارہے ہیں۔ وہاں سے 12 ہزار سے زیادہ گھریلو ملازمین کے معاہدے ریکارڈ پر آئے۔

سب سے زیادہ گھریلو ملازمین بنگلہ دیش سے آئے(فوٹو، ٹوئٹر)

پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جہاں سے 11 ہزار سے زیادہ گھریلو ملازمین کے معاہدے ہوئے۔ انڈیا 11 ہزار سے تیسرے نمبر پر ہے جہاں اکتوبر اور نومبر کے مقابلے میں ملازمت کے زیادہ معاہدے دیکھے گئے۔ 
مساند نے توجہ دلائی کہ نومبر 2021 کے دوران فلپائن سے 13 ہزار، بنگلہ دیش سے13 ہزار، مصر سے 9 ہزار سے زیادہ ملازمت کے معاہدے ہوئے۔ 
اسی طرح اکتوبر میں فلپائن سے 13 ہزار، بنگلہ دیش سے گیارہ ہزار اور یوگنڈا سے 10 ہزار معاہدے ہوئے۔  
یاد رہے کہ مساند گھریلو ملازمین کی درآمد کی کارروائی کا ماہر ادارہ ہے۔ یہ افرادی قوت کی درآمد میں سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے

شیئر: