Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف ریجن کے افطار دسترخوان میں خاص کیا؟

مقامی خواتین مٹھائیاں گھروں میں تیار کررہی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں اس سال الجوف ریجن میں رمضان کے افطار دسترخوان کی خاص ڈش ٹھنڈے مشروبات ہیں۔
عربی سوپ جسے مقامی لوگ شوربہ کہتے ہیں۔ سموسہ اور پھلوں کا تازہ رس بھی دسترخوان کا اہم حصہ ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مختلف ٹھنڈی مٹھائیاں بھی افطار میں پیش کی جارہی ہیں۔

سموسہ اور پھلوں کا تازہ رس بھی دسترخوان کا اہم حصہ ہے(فوٹو ایس پی اے)

مقامی خواتین مٹھائیاں گھروں میں تیار کررہی ہیں۔ اس کا رواج قدیم زمانے سے ہے جسے مقامی لوگ ’حلا الطیبین‘ کہتے ہیں۔ وقت کے ساتھ مٹھائی کی قسمیں اور شکلیں تبدیل ہورہی ہیں۔ سعودی شہری گھروں میں تیار کردہ مٹھائیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ 
رمضان میں ٹھنڈی مٹھائی کریم اور جیلی کی مدد سے تیار کی جاتی ہیں۔ اب ان کی شکلیں تبدیل ہورہی ہیں۔ رمضان میں مشہور بین الاقوامی مٹھائیاں بھی دسترخوان کا حصہ بننے لگی ہیں۔ 
 سعودی خواتین رمضان میں مشہور مارکوں والی مٹھائیاں گھروں میں تیار کرکے ان کے سٹال لگا رہی ہیں۔ بعض خواتین سوشل میڈیا کے ذریعے بھی مٹھائیاں اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کررہی ہیں۔ 

شیئر: