Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری، کوئی جان سے نہیں گیا

مثبت کیسز کی تعداد 117 جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 236 رہی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
عاجل نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جمعہ 22 اپریل کو جاری اعداد وشمار کے حوالے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے 117 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کووڈ 19 کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار241 تک پہنچ گئی۔
کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ گزشتہ روز 236 افراد کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طورپریہ تعداد 7 لاکھ 40 ہزار 244 ہو گئی ہے۔
کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں کی گئی ۔ اب تک مملکت میں کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9ہزار 75 ہے۔
ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اب تک سعودی عرب میں کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین کی 6 کروڑ 40 لاکھ 16 ہزار 358 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں بوسٹرڈوز بھی شامل ہے۔

بوسٹرڈوز مرض کے خلاف جسمانی قوت مدافعت میں اضافے کے لیے اہم ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

ویکسین کی بوسٹرڈوز کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تیسری خوراک انسانی جسم میں اس مرض کے خلاف قوت مدافعت کو مستحکم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

شیئر: