Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں پہلے روزے سے اب تک 14 ملین سے زائد زائرین کی آمد

انتظامیہ اور اس کے ماتحت ادارے چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے کہا ہے کہ رمضان کے آغاز سے اب تک 14 ملین سے زائد زائرین اور نمازیوں کا خیرمقدم کیا گیا ہے جبکہ روضہ شریفہ ( ریاض الجنہ) میں لاکھوں زائرین نے نمازیں ادا کی ہیں۔
پریذیڈنسی کے مشیر برائے ایگزیکٹیو اور فیلڈ افیئرز عبدالعزیز بن علی الایوبی نے ایک بیان میں کہا کہ ’مملکت کے اندر اور بیرون ملک سے زائرین اور نمازیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ  مسجد کے عملے اور انتظامی ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں سے زائرین کی مسجد میں آمد ورفت کو آسان بنایا گیا ہے۔‘

’رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 60 لاکھ سے زیادہ زائر مسجد نبوی پہنچے‘(فوٹو: ایس پی اے)

’انتظامیہ اور ماتحت ادارے 24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ رمضان میں یہ کوششیں دو گنا ہو جاتی ہیں۔ لاکھوں زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حفاطتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔‘
 یاد رہے کہ اس سے قبل مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ ’رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 60 لاکھ سے زائد نمازی اور زائرین مسجد نبوی پہنچے ہیں۔‘ 
بیان کے مطابق ’پہلےعشرے کے دوران 63 لاکھ 98 ہزار 502 سے زائد زائرین اورایک لاکھ 32 ہزار345 سے زائد افراد نے ریاض الجنہ میں نمازیں ادا کیں۔‘ 

شیئر: