Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح اور یونس نے بہترین فیصلہ کیا،آفریدی

کراچی ...پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم نے اچھا پرفارم کیا۔بہترین کپتانی پر سرفراز احمد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جمعرات کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ ہے نہ کسی سیاسی پارٹی سے تعلق ہے۔ سیاستدانوں کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے میں یہ کام اپنی فاونڈیشن کے ذریعے کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ تیز ہو گئی ہے ہمیں وقت کے ساتھ چلنا ہو گا، نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا چاہیئے، پاور ہٹرز کی تلاش کیلئے سندھ میں کیمپ لگاوں گا۔ایک سوال پر آفریدی نے کہا کہ مجھے پی سی بی کی عزت کی ضرورت نہیں۔مداحوں کی جانب سے ملنے والا پیار میرے لئے کافی ہے۔ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی وجہ سے ہے، میں نے کھلاڑیوں کو اچھے انداز میں رخصت کرنے کا ٹرینڈ سیٹ کرنے کی کوشش کی۔مصباح اور یونس نے بہترین فیصلہ کیا اور ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔ سینئر کرکٹرز کو اچھے انداز میں رخصت کیا جانا خوش آئند ہے۔

 

شیئر: