Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ختم قرآن کی دعا رمضان کی 29 ویں شب کو تراویح میں ہوگی

زائرین کی سلامتی اور آرام کے تمام انتظامات کیے گئے ہیں( فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’اس سال مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ختم قرآن کی دعا 29 رمضان کی شب کی تراویح میں ہوگی۔ اعلی قیادت نے یہ فیصلہ مسلمانوں کے مفاد، ان کی سلامتی کی خاطر کیا گیا ہے۔ 
حرمین انتظامیہ ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ’ رمضان کی27 ویں شب کے موقع پر مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد رمضان کے آخری عشرے کی ہر رات سے زیادہ ہے۔ ان کی سلامتی اور آرام کے تمام انتظامات کیے گئے‘۔
انہوں نے زائرین سے کہا  کہ  ’وہ  ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ نرمی سے پیش آئیں اور سکون سے کام لیں۔ مسجد الحرام کے آداب کی پابندی کی جائے‘۔

شیئر: