Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام  میں بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے 800 انجینئرز اورٹیکنیشنز

مختلف ٹیمیں 24 گھنٹے کی بنیاد پرڈیوٹی دیتی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ 800 سے زیادہ انجینیئرز، ٹیکنیشنز اور ورکرز مسجد الحرام اور اس سے متعلقہ عمارتوں میں بجلی کے آلات کی دیکھ بھال پرمامور ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ کے ماتحت تکنیکی اور آپریشنل امور کے سیکریٹری انجینیئر سلطان القرشی نے کہا  کہ انجینیئرز کی فیلڈ ورکنگ ٹیم 24 گھنٹے ڈیوٹی دیتی ہے۔
تمام عملہ شفٹوں کی بنیاد پرکام کرتا ہے تاکہ مسلسل نگرانی کا عمل جاری رہے۔
القرشی نے کہا کہ  205 انجینیئر،  450 ٹیکنیشن اور  200 ورکرز  8 ہزار سپیکرز، ایک لاکھ  20 ہزار بلب،  4 ہزار الیکٹرانک لوحیں، 20 جنریٹرز اور  6350 پنکھوں کی اصلاح و مرمت کے لیے مقرر کیے گئے  ہیں۔ 
القرشی نے توجہ دلائی کہ 202  الیکٹرانک زینوں،  16 لفٹوں اور ایک ہزار آگ بجھانے کے نیٹ ورک  کی نگرانی بھی مذکورہ عملے کے ذمے ہے۔ 
القرشی نے بتایا کہ واٹر ٹینکرز، واش روم، کولرز اور آب زمزم کو ٹھنڈا کرنے اور رکھنے کے سسٹم کو چیک کرتے رہنا بھی ان کے فرائض میں شامل ہے۔ ہر واٹر ٹینکر  1500 مکعب میٹر پانی کی گنجائش کا ہوتا ہے۔ 

شیئر: