Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوانوں نے سیلابی ریلے میں پھنسے پاکستانی کو بچا لیا

معمر پاکستانی کی گاڑی سیلابی ریلے میں پھنس گئی تھی( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے علاقے ینبع میں سیلابی ریلے میں پھنسے معمر پاکستانی شہری کو دوسعودی نوجوانوں نے بچا لیا۔پاکستانی کی گاڑی سیلابی ریلے میں پھنس گئی تھی۔
اخبار 24 کےمطابق ان دنوں مملکت کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض نشیبی مقامات پرسیلابی کیفیت دیکھنے میں آرہی ہے۔ 
شہری دفاع کی جانب سے بھی متنبہ کیا جاتا ہے کہ شہری اور مقیم غیر ملکی بارش کے دوران احتیاط برتیں اور سیلابی ریلے کی گزرگاہوں میں قیام نہ کریں۔
 سیلابی ریلے میں پھنسے معمر پاکستانی کو بحفاظت نکالنے کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے۔ صارفین کی جانب سے اسے سراہا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پروائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ینبع کی ایک شاہراہ پرسیلابی ریلے میں ایک گاڑی پھنس گئی جس میں ایک معمرشخص سوارہے۔
وہاں سے گزرنے والے دونوجوانوں نے سیلابی ریلے میں پھنسے شخص کو دیکھ کراپنی گاڑی اسے کے قریب لے گئے۔ ایک نوجوان اپنی گاڑی کی کھڑکی سے نکل کرسیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی میں بیٹھے شخص کی مدد کےلیے بڑھا اوراسے سہارا دیتے ہوئے اپنی گاڑی میں منتقل کردیا۔ 
سیلابی ریلے سے بچانے پر پاکستانی شہری نے دونوں سعودی نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔  

شیئر: