Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے سیلابی ریلے میں مچھلیاں کہاں سے آئیں؟

’قریبی علاقے میں مچھلیوں کے متعدد فارم ہیں جہاں سے سیلاب کی وجہ سے مچھلیاں بہہ گئی ہوں گی‘ ( فوٹو: سبق)
طائف کے السیل الکبیر علاقے میں آنے والے سیلابی ریلے میں مچھلیاں نظر آنے لگی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا میں مچھلیوں کی تصاویر اور ویڈیو شیئر ہو رہی ہیں۔
طائف میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کل منگل کو علاقے میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کی کیفیت پیدا ہوگئی‘۔
’وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر علاقے کا دورہ کیا گیا اور مچھلیوں والے علاقے پر نگران مامور کئے گئے‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’مچھلیوں کے قابل استعمال ہونے کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس حفظان صحت کے اصولوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تمام ریستورانوں کی نگرانی کے لیے تفتیشی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں تاکہ سیلابی ریلے سے شکار کی جانے والی مچھلیاں گاہکوں کو پیش نہ کی جائیں‘۔
بلدیہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’لیبارٹری ٹیسٹ سے جب تک ثابت نہ ہو جائے مچھلیاں قابل استعمال ہیں ان کا شکار نہ کیا جائے‘۔

بلدیہ نے کہا ہے کہ ’مچھلیوں کے قابل استعمال ہونے کا جائزہ لے رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)

’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو چاہئے کہ جن ریستورانوں میں مذکورہ مچھلیاں فروخت ہوتی ہوں ان کی اطلاع کریں‘۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پر طائف جیسے پہاڑی علاقے میں مچھلیوں کے ظاہر ہونے پرصارفین نے تعجب کا اظہار کیا ہے۔
اس پر طائف کے رہائشیوں نے کہا ہے کہ ’قریبی علاقے میں مچھلیوں کے متعدد فارم ہیں جہاں سے سیلاب کی وجہ سے مچھلیاں بہہ گئی ہوں گی‘۔

شیئر: