Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک کروڑ ہندوستانیوں کا ڈیٹاچوری

نئی دہلی۔۔۔۔تقریباًایک کروڑ ہندوستانیوں کے بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مختلف گروہوں کے پاس ہے اور پولیس تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ ڈیٹاصرف 10سے 20پیسے کے حساب سے فروخت کرکے رقم کمائی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وہ دہلی کے گریٹر کیلاش کے علاقے کی 80سالہ خاتون کے معاملے کی تحقیقات کررہی تھی جس کے کریڈٹ کارڈ سے ایک لاکھ 46ہزار روپے چند ملزموں نے اپنے نام منتقل کرالئے تھے۔ پولیس نے ایسے گروہ کا سراغ لگا لیا جو بینکوں ، کال سینٹرز اور مختلف کمپنیوں کے ڈیٹا چوری کرکے بدمعاشوں کو فروخت کرتے ہیں۔ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کروڑ افراد کا مسروقہ ڈیٹا برآمد کیا گیا۔ اس میں کارڈ نمبر ،کارڈ رکھنے والے کا نام، تاریخ پیدائش اور موبائل نمبر تک موجود تھا۔سب سے زیادہ سینیئرز سٹیزنز کی بینک تفصیلات کے ڈیٹا کی طلب ہے۔

شیئر: