Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ 5 برسوں کے دوران مملکت میں 237 ٹن سونا خریدا گیا

رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں سونے کی فروخت میں6 فیصد اضافہ ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
ورلڈ گولڈ کونسل کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں لوگوں نے گزشتہ 5 برسوں کے دوران 237 ٹن سونا خریدا۔
العربیہ نیوز کے مطابق ورلڈ گولڈ کونسل کی تیارکردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں برس کی پہلی سہہ ماہی میں سونے کی خریداری میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جوکہ 11.7 ٹن تھا جبکہ اس کے مقابلے میں گزشتہ برس 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران یہ مقدار 11 ٹن تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سال 2017 میں سونے کی فروخت 54.4 ٹن رہی جبکہ سال 2018 میں 49.6 ٹن، سال 2019 میں 46 ٹن ، 2020 میں 31.1 ٹن بجکہ سال 2021 میں 44.2 ٹن سونا سعودی عرب کی مارکیٹوں میں فروخت کیا گیا۔
سعودی عرب میں سونے کے زیورات کی طلب میں سال 2022 کی پہلی سہہ ماہی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جوکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 16 فیصد تھا ۔ رواں برس کی پہلی سہہ ماہی میں 9.1 ٹن سونے کے زیورات خریدے گئے جبکہ اس کے مقابلے میں سال 2021 کی پہلی سہہ ماہی میں یہ مقدار 7.8 ٹن تھی۔
رپورٹ کے مطابق مملکت میں سونے کے’سکوں‘ اور’بسکٹ‘ کی طلب میں 18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ رواں برس کی پہلی سہہ ماہی میں سونے کے سکے اور بسکٹ 2.6 ٹن فروخت ہوئے جبکہ سال 2021 کی پہلی سہہ ماہی میں فروخت 3.2 ٹن تھی

شیئر: