Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرانے پرزے جوڑ کر نیا آئی فون تیار کرلیا

بیجنگ۔۔۔چین پہنچنے والے سیاح نے چینی کباڑخانوں سے خراب آئی فون کے پرزے خرید کر اپنا ایک آئی فون تیار کرلیا۔ اسکوٹی ایلن کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے اور وہ وہاں سافٹ ویئر انجینیئر کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔ انہوں نے ساری دنیا کا سفر کیا اور اب چین میں ہیں۔انہوں نے صوبہ شین ژین کی مارکیٹوں کو کنگھالنا شروع کیا اور کباڑخانے سے آئی فون کے پرانے پرزے جمع کرنے شروع کئے اور یوں تقریباً ایک ہزار ڈالر کے پرزے خریدے اور انہیں جوڑ کر اپنا آئی فون تیار کیا جویہ انہیں اصل آئی فون کی نصف قیمت کا پڑا۔انہوں نے پرزے خریدنے اور جوڑکر نیا آئی فون بنانے کی ساری تصاویر اتار لی۔انہوں نے کہا کہ مجھے سیل فون کے پرزوں کی مارکیٹ دیکھ کر بڑا اچھا لگالیکن آج تک یہ پتہ نہیں چلا کہ یہ پرزے کون لوگ خریدتے ہیں اور اس کا کیا کرتے ہیں۔انہوں نے اس میں 5ڈالر کی بیٹری خرید کر لگائی۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف 2ماہ میں آئی فون بن کرتیار ہوگیا ۔ میں نے نیا آئی فون 7کے بجائے آئی فون 6تیار کیا۔

شیئر: