Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اردن کے فرمانروا کا ٹیلی فون

اردن کے فرمانروا نے شاہ سلمان کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے(فائل فوٹو سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزسے بدھ کو اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اردن کے فرمانروا نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کوعیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔
شاہ سلمان نے بھی اردن کے فرمانروا کو مبارکبا دی۔ اس موقع پردونوں ملکوں اور پوری امت مسلمہ کی مزید خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
 اس سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو متحدہ عرب امارات ، کویت سمیت کئی عرب ممالک کے سربراہوں کی جانب سے عید مبارکباد کے ٹیلی فون موصول ہوئے۔

شیئر: