Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش میں پھنسا ہوا شہری ہماری تحویل میں ہے : سعودی سفارتخانہ

’مذکورہ شہری کی صحت کافی خراب ہے، اسے علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مراکش میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جس شہری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی وہ خیریت سے ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا میں ایک شہری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو مراکش میں پھنس گیا تھا۔
سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہری کی شناخت کرنے کے بعد اس سے رابطہ کر لیا گیا ہے‘۔
’بعد ازاں الباحہ میں اس کے رشتے داروں سے رابطہ کرکے تمام  معلومات جمع کر لی گئی ہیں‘۔
’مذکورہ شہری کی صحت کافی خراب ہے۔ اسے علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے‘۔
سفارتخانے نے کہا ہے  کہ’جلد ہی مراکشی حکام کے تعاون سے اسے وطن واپس کر دیا جائے گا‘۔
قبل ازیں سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان نے کہا تھا کہ وہ 2021 کے آخر میں مراکش آیا تھا اور یہاں پھنس گیا ہے۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی الباحہ کے گورنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی تھی کہ مذکورہ نوجوان کی واپسی کا انتظام کیا جائے۔

شیئر: