Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے کمبوڈیا کے وزیر کی ملاقات 

دونوں رہنماوں نے کمبوڈیا اور مملکت کے درمیان تعاون کا جائزہ لیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے دفتر خارجہ ریاض میں منگل کو کمبوڈیا میں اسلامی امور کے وزیر دانوک عثمان حسن نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے کمبوڈیا اور مملکت کے درمیان تعاون کا جائزہ لیا ہے۔

سیکریٹری خارجہ برائے سفارتی امور فعد بن اسعد ابو النصر بھی موجود تھے(فوٹو ایس پی اے)

فریقین نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور انہیں مضبوط بنانے نیز جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
 دونوں ملکوں کے مفادات کی تکمیل کے لیے یکجہتی بڑھانے کے طریقوں نیز علاقائی و بین الاقوامی حالات اور مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سفارتی امور فعد بن اسعد ابو النصر بھی موجود تھے۔ 

شیئر: