Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت سرمایہ کاری اور ویز ایئر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

سعودی عرب کے ساتھ مل کرمشترکہ منصوبہ نافذ کیے جائیں گے(فوٹو الاقتصادیہ)
ہنگری کی بجٹ ایئرلائن ’ویز ایئر‘ نے 2030 تک مسافروں کی تعداد 3 گنا تک کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ مل کرمشترکہ منصوبہ نافذ کیے جائیں گے۔
الاقتصادیہ کے مطابق ہنگری کی ویز ایئر کمپنی نے بتایا کہ’ ہماری پہچان بجٹ فضائی کمپنی کی ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ مل کر مملکت میں فضائی مارکیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے والے امکانات تلاش کیے جائیں گے‘۔ 
ویزایئر نے سعودی وزارت سرمایہ کاری کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت فریقین مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاری کی مختلف سکیمیں اور پروگرام نافذ کریں گے۔ 

شیئر: