Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں ’زنیرہ الرومیہ‘ روڈ کا پہلا مرحلہ مکمل

سڑک پرسبزہ زاراورواکنگ ٹریکس بھی بنائے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مدینہ منورہ کی میونسپلٹی نے صحابی خاتون ’زنیرہ رومیہ‘ کے نام سے منسوب روڈ کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔ 
اخبار  24 کے مطابق  میونسپلٹی نے بتایا کہ زنیرہ روڈ جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔  پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ ٹریک بنائے جارہے ہیں۔ بیٹھنے کے لیے بنچیں بھی نصب کرنے کا منصوبہ ہے۔
علاوہ ازیں گاڑیوں کے 2 ٹریکس بنائے گئے ہیں۔ روڈ پر آنے جانے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انسانی تقاضوں کو پورا کیا جارہا ہے۔ 

شاہراہ پرگاڑیوں کی پارکنگ کا خصوصی انتظام کیا گیاہے(فوٹو، ٹوئٹر)

مدینہ میونسپلٹی نے توجہ دلائی کہ زنیرہ روڈ پر 22 ہزار مربع میٹر کے رقبے کو جدید تر بنادیا گیا ہے۔
650 میٹر طویل واکنگ ٹریک بنائے گئے ہیں۔ گاڑیوں کے  لیے  30 میٹر چوڑے ٹریک ہیں۔ علاوہ ازیں 180 گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ 
ایک ہزار مربع میٹرکا رقبہ بیٹھنے والوں کے  لیے مختص کیا گیا ہے۔ سڑک پر مختلف مقامات پر ایک ہزار مربع میٹر کے رقبے میں سبزہ زار ہے جس میں  400 درخت لگائے گئے  ہیں۔ دکانوں کی جگہیں مختص کی گئی ہیں۔ بجلی کے 54 کھمبے نصب ہیں۔ 

شیئر: