Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنیرکے مرتبانوں میں منشیات اسمگل کرنے والا گرفتار

ملزم کو محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ کسٹم نے ’الحدیثہ ‘ چیک پوسٹ سے بڑی مقدار میں نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ منشیاب پنیرکی کھیپ میں چھپا کراسمگل کی جارہی تھی۔
عاجل نیوز نے کسٹم و زکوۃ اتھارٹی کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ الحدیثہ چیک پوسٹ پرایک مسافر گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سامان کے ساتھ موجود شیشے کے مرتبانوں میں پنیربھی تھا۔
کسٹم اہلکاروں نے شک کی بنیاد پرپنیر کا معائینہ کیا تومرتبانوں میں پینر کے ساتھ چھپائی گئی نشہ آورگولیوں کی تھیلیاں بھی برآمد ہوئی۔

 نشہ آور گولیوں  کو پنیر کے ساتھ چھپایا گیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)

کسٹم اہلکاروں نے مرتبانوں میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی نشہ آورگولیاں برآمد کرلیں جن کی تعداد 29 ہزار تھی۔ چوکی پرموجود محکمہ انسداد منشیات کی ٹیم نے ملزم کوگرفتار کرکے اسکے خلاف منشیات اسمگل کرنے کا مقدمہ دائر کرلیا

شیئر: