Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کارگو کے لیے ’رینٹ اے ٹرک‘ نظام کیا ہے؟

مملکت میں کارگو سروس فراہم کرنے والے 3 ہزار سے زیادہ ادارے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مملکت میں کارگو کے فروغ کی خاطر خصوصی انشیٹو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت شاہراہوں پر کارگو سروس کے لیے ٹرک فراہم کرنے کا اہتمام کیا جائے گا۔ رینٹ اے ٹرک  کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ 
ایس پی اے کے مطابق مذکورہ انشیٹو کے تحت تمام پرمٹ ہولڈرز اداروں کو کاروبار چلانے کے لیے  کم از کم تعداد میں ٹرکوں کا بندوبست ہوگا۔ ایسے ٹرک سروس سے خارج کردیے جائیں گے جو فرضی عمر پوری کرچکے ہوں۔ 
ہر سال کے حساب سے کارگو سروس فراہم کرنے والے ادارے کو 2 ٹرک فراہم کیے جائیں گے۔ 5 سال میں اس طرح  10 ٹرک ادارے کی تحویل میں ہوں گے۔ 
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ابھی یہ پروگرام تین سالہ ہے۔ اس دوران نجی اداروں کو حوصلہ افزائی کے طور پر سالانہ کم از کم دو ٹرک دیے جائیں گے۔ ٹرکوں کی مطلوبہ تعداد مکمل ہونے تک ان کی فراہم جاری رہے گی۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں کارگو سروس فراہم کرنے والے تین ہزار سے زیادہ ادارے کام کررہے ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مملکت میں اس سیکٹر کا حجم کتنا بڑا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 
 
 

شیئر: