Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام پر میزائل حملہ ایران کیلئے سبق ہے ،مائیک پومپیو

  واشنگٹن...امر یکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شام کے فوجی اڈے پر میزائل حملے ایران کے لئے سبق ہیں۔ ایرانی حکومت کو ان حملوں سے ادراک کرنا چاہیے کہ موجودہ امریکی حکومت ماضی کی حکومتوں کے برعکس تہران کے حوالے سے نئی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔نیویارک میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر ایران کی طرف سے معاہدے پر عمل درآمدس ے متعلق کوئی بات کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔ بہتر ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے تہران کے جوہری پروگرام پر رپورٹ پیش کروں وہ خود ہی کوئی فیصلہ کریں۔ صدر ٹرمپ جانتے ہیں کہ ایران کہاں تک اس معاہدے کی پابندی اور کہاں تک اس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ مائیک پومپیو نے کہا کہ شام میں مبینہ کیمیائی حملے کے بعد ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر معاہدے پربھی نظرثانی کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایران کے یورینیئم افزودگی کے اعلانیہ اور خفیہ مراکز کا علم ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی ہم جاننا چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کی کس حد تک اجازت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ بشارالاسد نے اپنے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرکے سنگین جرم کیا اور کیمیائی اسلحے کے استعمال کے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ 
 

 

شیئر: