Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ کمپلیکس ، الحرم لائبریری کے زائرین کے لیے QR کوڈ

چھ زبانوں میں اپنے تجربات کے بارے میں رائے دینے میں معاون ثابت ہو گا۔ فوٹو عرب نیوز
حرمین شریفین  کے امور کی  جنرل پریزیڈنسی سے  منسلک  اداروں کے زائرین اب ان جگہوں کا وزٹ کرنے کے بعد QR کوڈ کے ذریعے اپنے تاثرات اور رائے  کا  با آسانی اظہار کر سکتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ  اور حرم مکی شریف کی لائبریری کا دورہ کرنے والے زائرین  اپنے تجربہ کی درجہ بندی کے لیے دکھائے گئے QR کوڈز کو موبائل پر آسانی سے سکین کر سکتے ہیں۔

زائرین اس QR کوڈز کو موبائل پر آسانی سے سکین کر سکتے ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر

غلاف کعبہ کمپلیکس اور لائبریری میں موجود QR کوڈ پینل حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریزیڈنسی کی کارکردگی، معیار اور ادارے کی اہمیت اور فضیلت کے بارے میں خصوصی ویب سائٹ کے ذریعے چھ مختلف زبانوں میں اپنے تجربات کے بارے میں رائے دینے میں معاون ہو گی۔

یہ سہولت زائرین کی آراء اور تاثرات کو جانچنے کے لیے مہیا کی گئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

واضح رہے کہ یہ سہولت زائرین کی آراء اور تاثرات کو جانچنے کے علاوہ ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات، خدمات کے معیار اور اطمینان کو مزید بہتر بنانے کے لیے مہیا کی گئی ہے۔
حج و عمرہ پر آنے والےعازمین و معتمرین مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری کا وزٹ کر کے خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور حرم مکی شریف کی لائبریری سے موجود اسلامی اور تاریخی کتابوں کی روشنی میں اپنےعلم کی خواہش کی تسکین کرتے ہیں۔
 

شیئر: