Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویڈیو:ریاض میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب

سفارت خانہ پاکستان ریاض میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی  جس میں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کی ہے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے جہاں اوورسیز پاکستانی ملکی معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کے علاوہ اسکے ذریعے فوائد بھی حاصل کر سکتے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں ورکرز کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔ 
روشن ڈیجیٹل اکاونٹ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ کاروباری افراد نے بھی شرکت کی ۔ سفارت خانہ پاکستان اور حبیب بینک کے باہمی اشتراک سے  تقریب منعقد ہوئی ۔ حبیب بینک آف پاکستان کے افسران نے پاکستانی کمیونٹی کے افراد کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔  
حبیب بینک کے ہیڈ ریٹیل پروڈکٹس سید محسن علی شاہ نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی لیبر کیمپ سے اچھا رسپانس مل رہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب کے تمام ریجنز کے لیبر کیمپ کا دورہ کیا جائے اور پاکستانی ورکرز کو آر ڈی اے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے علاوہ ان کے اکاونٹ کھولے جائیں۔

شیئر: