Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طاقت کا استعمال کرکےجھوٹی گواہی دلانا سنگین جرم

زبردستی جھوٹی گواہی دلانے پر5 برس قید اور2 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا (فوٹو، ٹوئٹر)
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ جھوٹی گواہی دینے پر مجبور کرنے کے لیے طاقت کا استعمال یا دھمکیوں کے ذریعے جھوٹی گواہی دلانا سنگین جرم ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ انسداد انسانی سمگلنگ قانون نے فوجداری امور میں ثبوت اور شواہد کو معتبر بنانے کے لیے متعدد ضمانتیں مقرر کی ہیں۔ انہی میں سے یہ بھی ہے  کہ کسی بھی شخص کو جھوٹی گواہی دینے یا غلط شواہد پیش کرنے  یا گواہی کے حوالے سے اثرانداز ہونے کے لیے نہ تو طاقت استعمال کی جا سکتی ہے اور نہ ہی دھمکی دی جا سکتی ہے۔ طاقت کا استعمال بھی قابل سزا جرم ہے اور اس حوالے سے طاقت کے استعمال کی دھمکی پر بھی سزا مقرر ہے۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹرپر توجہ دلائی کہ اگر کسی شخص نے جھوٹی گواہی پر آمادہ کرنے کے  لیے جسمانی طاقت استعمال کی یا دھمکی دی یا ڈرایا دھمکایا یا کسی حق سے محروم کرنے کا انتباہ دیا یا ناجائز سہولت فراہم کرنے کا وعدہ کیا یا اس کی پیشکش کی۔ یا گواہی دینے پر آمادہ کرنے کے لیے کوئی مداخلت کی یا کسی بھی جرم کے ارتکاب سے متعلق غلط شواہد پیش کرنے کے حوالے سے کوئی اقدام کیا تو پانچ برس تک قید اور دو لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہو گی۔ 

شیئر: