Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعتمرنا ایپ میں ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کےلیے طریقہ کار کیا ہے؟

وزارت حج وعمرہ نے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے( فوٹو سبق)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعتمرنا ایپ میں ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کے لیے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ سے مقامی شہری نے استفسار کیا تھا کہ’ اعتمرنا ایپ میں نئے ڈیٹا کا اندراج کیسے کرایا جائے یا پرانا ڈیٹا کس طرح تبدیل ہوسکتا ہے‘۔
وزارت نے بتایا کہ’ اعتمرنا ایپ اپ ڈیٹ کرنے کے لیے پہلے سیٹنگ پیج پر جائیں پھر پرسنل ڈیٹا پیج کا انتخاب کریں‘۔
مرافقین کی فہرست میں اس نام کا انتخاب کیا جائے جس کے نئے کوائف درج کرنا یا اس میں کوئی ردوبدل مقصود ہو‘۔
 بیان میں کہا گیا کہ ’ڈیٹا میں کوائف درج کرنے کے بعد سٹیٹس کو اپ ڈیٹ کیا جائے‘۔ 
 

شیئر: