Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8اعضاء کے ساتھ پیدا ہونیوالا عراقی بچہ

نئی دہلی ۔۔۔۔۔تقریباً7سال قبل عراق میں پیدا ہونیوالے بچے کچھ عجیب انداز میں پیدا ہوا تھا ۔تفصیلات کے مطابق کرم نامی یہ بچہ انتہائی منفرد قسم کے طبی نقص کے ساتھ پیدا ہوا تھا جس کے نتیجے میں اس کے بازوؤں اور ٹانگوں کی مجموعی تعداد 4کی بجائے 8ہو گئی تھی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ بیماری پولی میلیا کہلاتی ہے جس میں مبتلا بچے اضافی اعضاء کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں ۔ عراق میں خاطر خواہ طبی سہولتیں فراہم نہ ہو نے کی وجہ سے ڈاکٹروں کے مشورے پر اس کے والد اپنے بیٹے کو لیکر ہندوستان آگئے تھے7سال تک یہ بچہ ہندوستان میں ہی رہا۔ دہلی کے ایک اسپتال میں انتہائی پیچیدہ اور اہم آپریشن کیا گیا ۔ اضافی اعضاء الگ کر دئیے گئے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 3مراحل میں مکمل ہونیوالا یہ آپریشن دنیا میں اپنی قسم کا پہلا آپریشن تھا ۔ دہلی کے جے پی اسپتال میں ماہر سرجنوں نے اس کا آپریشن کیا ۔

شیئر: