Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں دوپہر کا کھانا10روپے میں

لدھیانہ۔۔۔۔غریبوں کو سستا کھانا فراہم کرنے کی اسکیم ’’سادی رسوئی‘‘کا فاضلکا شہرمیں افتتاح کردیا گیا۔ اسکیم کے تحت صرف10روپے میں کھانا فراہم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ایشا کالیا نے اس کا افتتاح کیا۔ اسے چند این جی اوز کی مدد سے چلایا جائے گا۔ایک رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اس سے مجھ جیسے روزانہ دہاڑی پر کام کرنے والے مزدوروں کوفائدہ ہوگا۔ منصوبے کے تحت صبح 10سے دوپہر 3بجے تک چپاتی، چاول ، سبزی اور دال فراہم کی جائیگی۔ خاص طور پر لوکل گورنمنٹ اسپتال، اسکول اور ریلوے اسٹیشن کے قریب مقامات کا انتخاب کیا گیاہے جہاں زیادہ سے زیادہ لوگ موجود ہوتے ہیں اور وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

شیئر: