Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ہند ،چین ’’مدر آف آل بمز ‘‘سے محروم

واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھا لنے کے 3ماہ سے کم عرصے میں افغانستان پر انتہائی طاقتور نان ایٹمی اسلحہ استعمال کرلیا۔ یہ بم 21ہزار پونڈ وزنی ہے اور ’’مدر آف آل بمز‘‘کہلاتا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ بم نہ تو پاکستان اور نہ ہی ہندکے پاس ہے حتیٰ کہ چین کے پاس بھی ایسا کوئی بم نہیں۔ان ملکوں کے اسلحہ خانے مدر آف آل بمز کے قریب تک نہیں۔ روس نے ایسے بم کا 2007ء میں کامیاب تجربہ کیا تھا۔اس نے یہ بم امریکہ کو دیکھتے ہوئے بنایا تھا۔روسی بم اس امریکی بم سے ہلکا لیکن زیادہ مہلک ہے۔

شیئر: