Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم کام کرنے پرزیادہ تنخواہ

لندن۔۔۔۔کام اور اجرت کے حوالے سے جاری نئی تحقیق نے اس پرانے مقولے کی یاد تازہ کردی ہے کہ ہینگ لگے نہ پھٹکری رنگ بھی چوکھا آئے۔ یعنی بغیر محنت اور دوڑ دھوپ کے فائدہ اٹھایا۔ تازہ ترین تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کام کرنے سے زیادہ سوتے رہنا مفید ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق اگر کارکن ہر ہفتے کم ازکم ایک گھنٹہ اضافی نیند لے لے تو اس کی آمدنی میں 4.9 فیصد اضافہ ہوسکتاہے۔ واضح ہو کہ اس سے قبل دنیا بھر کے بہت سارے دانشمند اور سمجھدار افراد یہ کہتے رہے ہیں کہ دنیا کے کامیاب ترین افراد جلد سوجانے کے عادی ہوتے ہیں۔ اب ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی کرسی سے چپکے رہنے والے کارکنوں کی یافت کم ہوسکتی ہے جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اپنے دفتر کو زیادہ وقت دیتے ہیں اس لئے زیادہ اجرت اور تنخواہ حاصل کرپاتے ہیں مگر تازہ ترین تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ زیادہ سونے والے افراد کا بینک بیلنس بھی نسبتاً زیادہ ہوتا ہے۔

شیئر: