Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمسی طوفان زمین کی برقیاتی صلاحیتیں ختم کرسکتا ہے

لنگ بائی، ڈنمارک۔۔۔مقامی ٹیکنکل یونیورسٹی کے نیشنل اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ وقتاً فوقتاً اٹھنے والے شمسی طوفان بتدریج شدت حاصل کرتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے یہ خطرہ حقیقی نظر آتا ہے کہ سمندری طوفانوں کے نتیجے میں کرہ ارض کی برقیاتی صلاحیتیں بالکل ختم ہوجائیں گی جس کے نتیجے میں فضاء میں ایسے کرہ بن جائیں گے جہاں الیکٹرونز کا کوئی عمل دخل نہیں ہوسکے گا یعنی وہ سب کے سب ناکارہ ہوکر رہ جائیں گے۔ جب کوئی بڑا شمسی طوفان اٹھتا ہے تو انتہائی زیادہ توانائی کے حامل ذرات خلا کی طرف اڑتے ہیں اور یہ خلائی علاقے ان کی برقیاتی صلاحیتیں جذب اور کسب کرنے کاسبب بن جاتے ہیں اور پھر جب ان کی قوت تحمل سے بات بڑھ جاتی ہے تو وہ اضافی توانائی زمین کی طرف منتقل کرتے ہیں اور زمین اپنی برقیاتی صلاحیتیں ضائع کرتے کرتے ان سے محروم ہوجاتی ہے۔

شیئر: