Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری انٹری ویزے کے بغیر تھائی لینڈ میں 30 دن قیام کر سکیں گے

فیصلے پر عمل درآمد کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا(فائل فوٹو ایس پی اے)
تھائی لینڈ میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ’ تھائی لینڈ نے سعودی شہریوں کو 30 دن قیام کے لیے انٹری ویزے سے استثنی دیا ہے‘۔
تھائی لینڈ میں سعودی سفارتخانے نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ اطلاع دی جاتی ہے کہ’ تھائی حکومت نے سعودی شہریوں کےلیے بغیر ویزے کے 30 روز تک تھائی لینڈ میں قیام کی منظوری دی ہے۔ اس کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔ فیصلے پرعمل درآمد کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا‘۔ 
یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی اورسعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کی جانب سے مئی میں تھائی لینڈ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کیے جانے کے بعد تھائی لینڈ سعودی عرب سے مزید سیاحوں کی آمد کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

شیئر: