Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سیاحتی شعبے میں ڈیجیٹلا ئزیشن کی طرف بڑھنے لگا

مملکت میں سیاحت کا شعبہ مستقبل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت سیاحت جدہ میں اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کی 116 ویں ایگزیکٹو کونسل میں ہرایک مندوب کو ذاتی نوعیت کا تحفہ نان فنجبل ٹوکن (این ایف ٹی) دے گی۔
سعودی وزارت سیاحت میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جنرل منیجرالجوہرہ السلیم نے عرب نیوز کو بتایا کہ تحائف کے اندر ہر مندوب کو ایک گفٹ باکس ملے گا جس میں ایک فزیکل لیجر ڈیوائس ہوگی جسے وہ بٹوے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں اور اپنے نان فنجبل ٹوکن تک رسائی کے لیے ایک چابی کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
الجوہرہ السلیم نے عرب نیوز کو بتایا کہ اس تحفے کا مقصد مندوبین کو یہ آئیڈیا دینا تھا کہ مملکت ڈیجیٹل سیاحت میں کس طرح آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کی وزارت جسمانی دنیا کو میٹاورس دنیا کے ساتھ مربوط کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے اور یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ سیاحت نے کس طرح ترقی کی ہے اور مستقبل میں یہ کیسا نظر آئے گی۔
الجوہرہ السلیم نے مزید کہا کہ ملک میں سیاحت کا بنیادی ڈھانچہ ڈیجیٹل ترقی، تبدیلی اور اختراعات کو شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مملکت میں سیاحت کا شعبہ مستقبل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سعودی وزارت سیاحت میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جنرل منیجر کے مطابق مملکت سمارٹ شہروں اور ڈیجیٹل تبدیلی میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت کو وزیر سیاحت احمد الخطیب اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سپورٹ اور قیادت بھی حاصل ہے۔
الجوہرہ السلیم نے کہا کہ آج ہمارے پاس سیاحت کے شعبے میں اس جدت کو پیدا کرنے کے لیے ہر چیز موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت کی ڈیجیٹل سیاحت کی حکمت عملی وژن 2030 کے اہداف اورخواہشات اور قومی سیاحت کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے کاروباری ماڈلز متعارف کروا کر اور کاروباری افراد کی سپورٹ کرتے ہوئے وزارت کے پروگرام افرادی قوت کی سپورٹ کرنے انہیں بااختیار بنانے اور اختراع کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے بنائے گئے تھے جو ڈیجیٹل معیشت میں حصہ ڈالے گی۔

شیئر: