Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیج میں مقیم غیرملکیوں کو بھی سیاحتی ویزے جاری ہوں گے

2021 میں خارجی سیاحوں کی تعداد 40 لاکھ رہی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل جی سی سی ممالک میں سکونت پذیرغیرملکیوں کو بھی سیاحتی ویزے جاری کرے گی۔ 2030 تک سیاحت سے سالانہ 200 ارب ڈالر سے زیادہ  کی آمدنی حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔  
اخبار  24 کے مطابق وزیرسیاحت الخطیب نے توجہ دلائی کہ قومی پروگرام  کے مطابق 2030 تک مملکت کی مجموعی قومی پیداوار میں سیاحت کا حصہ 10 فیصد تک مقرر کیا گیا ہے۔  
الخطیب نے سی این بی سی عربک سروس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیر و سیاحت کے شعبے کو چلانے کے سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر کی حیثیت انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ  40 فیصد تک سمٹ گیا تھا۔ گزشتہ سال بیرون مملکت سے آنے والے سیاحوں کی تعداد کورونا وبا کی وجہ سے 50 لاکھ رہ گئی تھی۔  
الخطیب نے کہا کہ جی سی سی ممالک میں مقیم غیرملکیوں کو بھی سیاحتی ویزے جاری ہوں گے۔ اس سال الدرعیہ  پروجیکٹ کے تحت البجیری زون کا افتتاح ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مملکت نے  2019 میں سیاحتی ویزے جاری کرنا شروع کیے تھے۔  اب تک سلسلہ جاری ہے۔ آنے والے سیاحوں پر کوئی خاص پابندی نہیں ہے۔  
یاد رہے کہ وزیر سیاحت نے اس سے قبل کہا تھا کہ مملکت کا ہدف یہ ہے کہ سال رواں کے دوران بیرون مملکت سے 12 ملین سیاح آئیں جبکہ 2021 میں خارجی سیاحوں کی تعداد 40 لاکھ ریکارڈ کی گئی تھی۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: