پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی۔ سنیچر کو مارگلہ سے اٹھتا دھواں پہلا واقعہ نہیں بلکہ رواں موسم گرما کے دوران تلہار سمیت مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں آگ لگنے کے نصف درجن سے زائد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔