Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سنیچر کو سب سے زیادہ اور سب سے کم گرمی کہاں پڑی؟

مشرقی ریجن میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار چھایا رہے گا(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق ’سنیچر کو مملکت میں سب سے زیادہ گرمی ینبع میں پڑی جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ابھا  میں گرمی سب سے کم ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ 19 ڈگری رہا ہے‘۔
سبق نیوز نے موسمیات کے قومی مرکز کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ قنفذہ کمشنری میں نمی کا تناسب 90 فیصد رہا جو دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ تھا۔ ‘
آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کے حوالے سے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ’ مملکت کے مشرقی ریجن میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار چھایا رہے گا۔ گردوغبار کا سلسلہ مشرقی ریجن سے ہوتا ہوا ریاض ریجن کے مشرقی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے‘۔ 
موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ’جازان، عسیر اورالباحہ ریجنز میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ ان علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے‘۔

شیئر: