Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ اور جمعرات کو طلبہ کو طویل ہفتہ وار چھٹی دی جائے گی

’رواں تعلیمی سال کی یہ آخری ہفتہ وار طویل چھٹی ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ بدھ اور جمعرات کو تمام طلبہ کو طویل ہفتہ وار چھٹی دی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رواں تعلیمی سال کی یہ آخری ہفتہ وار طویل چھٹی ہوگی۔
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ’وقفے وقفے سے طلبہ اور اساتذہ کو جمعہ اور ہفتہ دو دن ہفتہ وار چھٹی کے ساتھ دو دن اضافی چھٹی دی جاتی ہے‘۔
’اس حوالے سے پورے تعلیمی سال کے دوران متعدد طویل ہفتہ وار چھٹیاں دی گئیں اور اب آخری ہفتہ وار چھٹی دی جارہی ہے‘۔
بدھ اور جمعرات 15 اور 16 جون کو چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ اور ہفتہ ویسے ہی چھٹی ہے تو اس طرح طلبہ اور اساتذہ کو چار دن تعطیل دی جائے گی‘۔
 

شیئر: