Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال کے آخر تک انہدام کا کام مکمل ہو جائے گا: جدہ میونسپلٹی

اب تک جدہ کے 20 محلوں کو گرایا جا چکا ہے۔ (فا’ئل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے کہا ہے کہ غیر منظم محلوں کو منہدم کرنے کے منصوبے پر کام مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ توقع ہے کہ سال رواں کے آخر تک انہدام کا کام مکمل ہوجائے گا۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بلدیہ کے ترجمان نے کہا کہ اب تک جدہ کے 20 محلوں کو گرایا جا چکا ہے جس میں چھ ماہ کا عرصہ لگا ہے۔ 
’شہر کے ان تمام علاقوں کو جنہیں منہدم کرنا ہے کے منصوبے پر شیڈول کے مطابق عمل درآمد جاری ہے۔ سال کے آخرتک تمام مکانوں اورعمارتوں کے انہدام کا کام مکمل ہو جائے گا۔‘
ترجمان نے مزید کہا کہ ’بلدیہ کی جانب سے مہندم کیے جانے والے علاقوں میں مالکان کو ادائیگی کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے لیے بلدیہ کی ویب سائٹ پر خصوصی پورٹل کی سہولت فراہم کی گئی ہے جہاں وہ اپنے مطالبے جمع کرسکتے ہیں۔‘
گرائے جانے والے علاقوں سے ملبہ اٹھانے کے حوالے سے ترجمان بلدیہ کا کہنا تھا کہ ’عمارتوں کو گرانے کے بعد دوسرا مرحلہ ملبے کی صفائی کا ہوتا ہے جو انتہائی منظم انداز میں کیا جا رہا ہے۔‘
ملبے سے نکلنے والی مفید اشیا کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ’برآمد ہونے والی اشیا جن میں لوہا، ایلومینیم اور دیگر اشیا شامل ہیں، انہیں ری سائیکل کیا جائے گا جبکہ ایسا ملبہ جو ری سائیکلنگ میں استعمال نہیں ہوتا انہیں بلدیہ کے یارڈ میں حفاظتی اصولوں کے مطابق تلف کیا جائے گا۔‘

شیئر: