Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں طویق پہاڑ پر بھیڑیوں کا مٹر گشت، ویڈیو وائرل 

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر مملکت کے کوہستانی علاقے طویق میں پہاڑوں کے اوپر بھیڑیوں کے آزادانہ گھومنے پھرنے کے مناظر کا ویڈیو کلپ وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی فوٹو گرافر محمد عبداللہ الشبانات نے بتایا کہ انہیں جنگلی حیاتیات سے دلچسپی ہے۔ قدرتی ماحول پسند ہے۔ ریگستانوں میں گھومنا اور وہاں کے قدرتی مناظر کو کیمرے میں قید کرنا انہیں اچھا لگتا ہے۔ 
طویق پہاڑوں پر انہوں نے ہی بھیڑیوں کی چہل قدمی کے مناظر پر مشتمل ویڈیو بنائی ہے۔ 
محمد عبداللہ الشبانات نے بتایا کہ ’ میں ریاض ریجن کی الحریق کمشنری میں دارالحکومت کے جنوب میں واقع طویق کوہستانی علاقے میں موجود تھا کہ اچانک دیکھا کہ پہاڑ کے اوپر بھیڑیے گھوم رہے ہیں اور میں فوراً اس منظر کو ریکارڈ کر لیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیاہ  بھیڑیے ٹیڑھے ہوکر چلتے ہیں۔ یہ بات انہیں پہلے معلوم نہیں تھی۔
یاد رہے کہ بھیڑیوں کے آزادانہ گھومنے کے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ خطرناک درندوں کی موجودگی طویق پہاڑ پرجانے والوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
کئی نے توجہ دلائی کہ سیاہ بھیڑیے نایاب ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کا تحفظ ضروری ہے۔ جنگلی حیاتیات کے تحفظ پر مامور اداروں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔

شیئر: