Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آپ نے تو کمال کردیا‘ معمر سعودی کے رقص کی سوشل میڈیا پر دھوم

سوشل میڈیا پر لوگ اس حوالے سے تبصرے بھی کررہے ہیں۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں نجران سے تعلق رکھنے والے نجران کے معمر سعودی کے رقص پر مشتمل وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ صارفین وڈیو پسند کررہے ہیں۔  
العربیہ نیٹ کے  مطابق وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اسی دوران تقریب میں مہمانوں نے اونچی آواز میں گانے شروع کیے۔ معمر سعودی نے کرسی سے اٹھ کر پرجوش رقص کرکے سب کو حیران کردیا۔ 
 تقریب کے مہمان بڑے میاں کے رقص پر نہ صرف یہ کہ داد رہے ہیں بلکہ وہ پرجوش انداز میں گانا بھی گا رہے ہیں اور بار بار یہ جملہ  دہرا رہے ہیں کہ آپ نے تو کمال کردیا۔  

تقریب میں موجود افراد کی نظریں معمر سعودی پر تھیں۔ (فوٹو العربیہ)

تقریب میں موجود افراد کی نگاہیں معمر سعودی کے رقص پر جمی ہوئی تھیں۔ 
 سوشل میڈیا پرصارفین مطالبہ کر رہے ہیں کہ بزرگوں کو سماجی تقریبات میں شریک کیا جائے۔ انہیں نظر انداز نہ کیا جائے۔
ایک صارف نےتحریر کیا کہ رقص کی وڈیو نے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔ وڈیو کلپ دیکھنے والوں کی تعداد  لمحوں میں ہزاروں تک پہنچ گئی۔ وڈیو کلپ کو ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر شیئر بھی کیا جارہا ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: