Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’مقابل مالی‘ کی مد میں وزارت افرادی قوت کو اربوں ریال کی آمدنی

سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کو گزشتہ برس 2021 کے دوران مقابل مالی  کی مد میں 34.7 ارب ریال کی آمدنی ہوئی۔ 
اخبار  24  کے مطابق وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ زائد ازحد غیرملکی ملازم رکھنے پرعائد فیس ’ مقابل مالی‘ کی مد میں فی کارکن ماہانہ 600 ریال فیس کی وصولی سے 20 ارب ریال کی آمدنی ہوئی۔ 
علاوہ ازیں غیرملکی کارکنان سے مقابل مالی کی آمدنی 6.860 ارب ریال ہوئی۔ فی کارکن ماہانہ 700 ریال بھی وصول کیے گئے۔ 
وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ عارضی ملازمت کی ویزا فیس سے 41.8 ملین ریال کی آمدنی ہوئی۔  (سالانہ ویزہ فیس ایک ہزار ریال)، ورک پرمٹ فیس سے 554.6 ملین ریال کی آمدنی ہوئی (سالانہ سو ریال ورک پرمٹ فیس)، سعودائزیشن کی حد سے زائد غیرملکی کارکنان کی تقرری کی مد میں مقابل مالی فیس سے 6.641 ارب ریال کی آمدنی ہوئی (ماہانہ فیس 200 ریال)۔ 
پرائیویٹ سیکٹر میں قانون محنت کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں سے   581 ملین ریال جمع ہوئے۔ علاوہ ازیں نطاقات کی مد سے  38.2 ملین ریال کی آمدنی ہوئی۔ 
وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ مقابل مالی کی مختلف مدوں  میں  27.5 ارب ریال اور 7.2 ارب ریال جمع  ہوئے۔ 

شیئر: