Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قربانی کے غیر معیاری جانوروں کو مکہ لے جانے پر پابندی، چیک پوسٹیں قائم

مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پرچیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
 وزارت ماحولیات ، پانی وزراعت کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے منصوبے کے تحت قربانی کےلیے لائے جانے والے میوشیوں کو جانچ پڑتال کے بغیر مکہ مکرمہ نہیں لے جایا جاسکتا۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت ماحولیات نے ویٹنری ٹیموں مکہ مکرمہ کی تمام داخلی چیک پوسٹوں پرمتعین کردیا ہے جو  مختلف  شہروں سے آنے والے مویشیوں کا معائینہ کرنےکے بعد انہیں مکہ مکرمہ لے جانےکا اجازت نامہ جاری کریں گی۔
اس ضمن میں وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ ویٹنری کی 11 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہیں الھدا ، الکعکیہ ، النواریہ ، شمیسی القدیم ، البھیتہ ، الجعرانہ ، الحسینیہ کے علاقوں میں قائم چیک پوسٹوں پر متعین کیا گیا ہے۔

مشاعر مقدسہ میں اونٹوں کو لے جانے پربھی پابندی عائد کردی گئی (فوٹو، ٹوئٹر)

علاوہ ازیں وزارت نے وبائی امراض کو پھیلنے سے روکنے کےلیے  14 یونٹس کو خصوصی طورپرتیار کیا ہے جو جدید ترین ساز وسامان سے آراستہ ہیں۔
مختلف شہروں سے مکہ مکرمہ لائے جانے والے مویشیوں کے بارے میں متعلقہ ٹیمیں مکمل تحقیق کرنے کے بعد ہی انہیں مکہ مکرمہ لے جانے کی اجازت دیں گی۔
ویٹنری ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ لائے جانے والے مویشیوں کے طبی سرٹیفکیٹ کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اورچیک پوسٹوں پرآنے والے مویشیوں کی تعداد اور جس مقام سے لائے جارہے ہیں اس کا مکمل طورپراندراج کیاجائے۔
وزارت نے حج سیزن کے منصوبے پرعمل کرتے ہوئے مشاعر مقدسہ میں اونٹوں کے داخلے پربھی مکمل طورپرپابندی عائد کردی ہے۔

وبائی امراض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بھی وزارت کی تیاریاں مکمل ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

دریں اثنا سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت ماحولیات کے ریجنل ڈائریکٹر انجینئرسعید الغامدی کا کہنا ہے کہ حج سیزن میں مشاعرمقدسہ میں اونٹوں کے داخلے پرمکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت ماحولیات کی جانب سے مختلف ممالک سے لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کی مکمل طبی جانچ کے بعد ہی انہیں لے جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

شیئر: