Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں ہیلی کاپٹر گرنے سے 12سعودی فوجی شہیدہوگئے

ریاض : یمن میں فوجی کارروائیوں میں مصروف اتحادی افواج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ منگل کی صبح مارب کمشنری میں مہم کے دوران اتحادی افواج کا ہاک ہیلی کاپٹر گرنے سے 12سعودی فوجی شہید ہوگئے۔ سعودی خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثہ یمن کی مارب کمشنری میں پیش آیاجسکی تحقیقات جاری ہیں۔ اتحادی فوج کی جانب سے سانحہ میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: