Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے اقامہ ہولڈر اور گھریلو ملازمین سفر کر سکتے ہیں؟

متعلقہ ملک میں داخل ہونے کی شرائط پوری کرنا ہوں گی( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ’ کورونا ویکسین کی خوراکیں نہ لینے والے گھریلو ملازمین اور مقیم غیرملکی سعودی عرب سے سفر کرسکتے ہیں اور مملکت واپس بھی آسکتے ہیں‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’سفر کرنے والے مقیم غیرملکیوں کے پاس موثر ویزا اور پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔ علاوہ ازیں متعلقہ ملک میں داخل ہونے کی شرائط پوری کرنا ہوں گی‘۔
محکمہ  پاسپورٹ نے کہا کہ’ وہ مقیم غیرملکی جنہوں نے کورونا ویکسین نہ لگوائی ہو وہ سعودی عرب واپس آسکتے ہیں۔  مملکت سے جانے اور آنے کی شرط  مقیم غیر ملکی کا ویزا موثر اور ھویہ مقیم (اقامہ) ہولڈر ہونا ہے۔

شیئر: