Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آپ کی موجودگی اہم ہے‘ طائف میں ’رائٹرز اینڈ ریڈرز فیسٹیول‘ کا تیسرا ایڈیشن

فیسٹیول کے مختلف ایونٹس میں ادبی سیشنز کی طویل اور متنوع فہرست ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ’رائٹرز اینڈ ریڈرز فیسٹیول‘ کا تیسرا ایڈیشن 9 سے 15 جنوری کے دوران طائف میں منعقد ہوگا۔ اس کا موضوع ہوگا ’آپ کی موجودگی اہم ہے۔
اس ایونٹ کے لیے طائف کا انتخاب، اس شہر کی نمایاں ثقافتی حیثیت کے تسلسل کے طور پر ہے کیونکہ طائف کا اندراج یونسیکو کے ’تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک‘ کی فہرست میں ہے اور یہ مملکت کا پہلا تخلیقی ادب کا شہر بھی کہلاتا ہے۔
اس حثیت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ طائف کی گہری تاریخی اور ثقافتی اہمیت ہے اور سعودی عرب کی  ادبی یاد میں اس کی موجودگی بہت مستحکم ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس فیسٹیول کی ایک مخصوص جہت ہے جس میں نہ صرف مقام کا مستند ہونا واضح ہے بلکہ اس میں جدید دور کا تجربہ بھی شامل ہے۔ اس طرح، اس شہر کا ثقافت اور علم سے نسلوں کا تعلق ہے۔
فیسٹیول کے مختلف ایونٹس میں ادبی سیشنز کی ایک طویل اور متنوع فہرست ہے۔اس کے علاوہ یہاں دانشورانہ گفتگو اور کھلا مکالمہ بھی ہوگا۔
اس فیسٹیول میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے جدت اور اختراع سے بھری تعلیمی سرگرمیاں بھی ہوں گی جن کو خاص طور پر نوجوانوں کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے تاکہ ان میں ابتدائی عمر سے ہی مطالعے کا شوق پروان چڑھے۔
رائٹرز اینڈ ریڈرز فیسٹیول‘ کے تیسرے ایڈیشن کا انتظام ایک ایسے وقت کیا جا رہا ہے جب مملکت میں ثقافتی سرگرمیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور ان کے تسلسل اور رفتار میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، فنکارانہ اظہار اور تخلیق کے رنگا رنگ پیرائے ایک نئے افق کے نقیب بھی ہیں۔

 

شیئر: