Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کا طیارہ منیلا ایئرپورٹ پر رن وے سے پھسل گیا 

لینڈنگ کے بعد ٹرمینل جاتے ہوئے کچے میں اتر گیا( فوٹو اخبار 24)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کا بوئنگ 777 طیارہ فلپائن کے نینو اکینو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے سے پھسل گیا۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق السعودیہ نے بیان میں کہا کہ ریاض سے منیلا جانے والا السعودیہ کا بوئنگ 777 طیارہ پیر کو منیلا  ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد ٹرمینل جاتے ہوئے پھسل کر کچے میں اتر گیا اور مٹی میں پھنس گیا۔ 

مسافر اورعملہ محفوظ ہے۔ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا(فوٹو اخبار 24)

بیان میں کہا گیا کہ تمام مسافر اورعملہ محفوظ ہے۔ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
تمام مسافروں کو بحفاظت اتار کر طیارے کو ٹرمینل پر منتقل کردیا گیا۔ ٹیکنیکل ٹیم طیارے کے قابل پرواز ہونے کا جائزہ لے رہی ہے۔

شیئر: