Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں 'دی لائن کنگ' میوزیکل شو ڈیبیو کرے گا

دی لائن کنگ میوزیکل شو تاریخ میں پہلی مرتبہ مشرق وسطیٰ لانا خوشی کی بات ہے۔ فوٹو ٹویٹر
ہالی وڈ کے ڈزنی  تھیٹر کی پروڈکشن 'دی لائن کنگ'  کامیوزیکل شو رواں سال نومبر میں ابوظبی کے اتحاد ایرینا  میں دکھایا جائے  گا۔
عرب نیوز کے مطابق عالمی شہرت یافتہ اینیمیٹڈ فلم دی لائن کنگ کا یہ میوزیکل شو1997 میں آغازکے بعد سے اب تک دنیا بھر میں تقریباً 110 ملین لوگوں نے دیکھا ہے۔

ڈائریکٹر جولی تیمور نے25 سال قبل دی لائن کنگ کو پہلی بار سٹیج کیا تھا۔ فوٹو عرب نیوز

ہالی وڈ کی مشہور ترین اینیمیٹڈ فلم دی لائن کنگ ڈزنی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے 1994 میں تیار کی گئی تھی۔
شو کے منتظمین نے گذشتہ روز پیر کو اعلان کیا ہے کہ اس میوزیکل شو کا انعقاد نومبر2022 میں چار ہفتوں کے لیے ابوظبی میں یاس جزیرہ کے اتحاد ایرینا میں کیا جائے گا۔
16 اور17 نومبر کو ریہرسل کے طور پر پیش کئے جانے والے شو کا 18 نومبرکو باقاعدہ افتتاح ہو گا، دی لائن کنگ میوزیکل شو 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔

دنیا بھر میں یہ میوزیکل شو تقریباً 110 ملین لوگوں نے دیکھا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

قبل ازیں دی لائن کنگ کے میوزکل شو نیویارک، لندن، میڈرڈ اور ٹوکیو میں مستقل طور پر دکھائے جاتے ہیں۔
ڈزنی تھیٹریکل پروڈکشنز کے صدر اور پروڈیوسر تھامس شوماکر نے بتایا ہے کہ فلم کی ڈائریکٹر جولی تیمور اور ان کی غیر معمولی تخلیقی ٹیم نے25 سال قبل ایک شاندار پروڈکشن میں دی لائن کنگ کو پہلی بار سٹیج  کیا تھا۔

ابوظبی میں یاس جزیرہ کے اتحاد ایرینا میں نومبرسے شو کا آغاز ہو گا۔ فوٹو ٹوئٹر

ڈزنی پروڈکشنز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دی لائن کنگ میوزیکل شو کو تاریخ میں پہلی مرتبہ مشرق وسطیٰ لانا ہمارے لیے خوشی کی بات ہے۔
 
 

شیئر: