فجیرہ میں 23 گاڑیوں کے درمیان تصادم، 14 افراد ہلاک، 30 زخمی
جمعرات 12 نومبر 2026 18:24
تعلقہ حکام حادثے کی وجوہ کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔( فائل فوٹو)
متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں جمعرات کو ٹریفک حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حادثے میں 23 وہیکلز (18 گاڑیاں اور5 ٹرک) ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔
ایمرجنسی اور خصوصی ٹیمیں حادثے کے بعد صورتحال سے نمنٹے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
وزارت نے بتایا متعلقہ حکام جائے حادثہ پر کارروائی مکمل کرنے اور حادثے کی وجوہ کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ صورتحال پر گہری نظر ہے۔ معلومات کی تصدیق کے بعد مزید سرکاری تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
وزات نے عوام پر زور دیا کہ وہ معلومات کے حصول کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں، افواہوں یا غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
