Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی لانگ مارچ: چھ جولائی تک 10 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور

عمران خان نے تھانہ آبپارہ، آئی نائن،کوہسار،کراچی کمپنی،گولڑہ،ترنول اور تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمات میں ضمانت حاصل کی: فائل فوٹو اے ایف پی
گذشتہ ماہ مئی میں  پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے حوالے سے درج 10 مقدمات میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کر لی ہے
جمعے کو سابق وزیراعظم عمران خان ضمانت کی درخواست پر سماعت کے لیے اسلام آباد کی ضلعی عدالت پہنچے تھے۔
سیشن جج کامران بشارت مفتی نے عمران  خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان پر درج 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت  پر طلب کر لیا۔
عدالت نے ہر کیس میں سابق وزیراعظم کو 5،5، ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے اور ان کی ضمانت 6 جولائی تک منظور  کر لی ہے۔
عمران خان نے تھانہ آبپارہ، آئی نائن، کوہسار، کراچی کمپنی،گولڑہ، ترنول اور تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمات میں ضمانت حاصل کی ہے۔
سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر ان کے وکیل بابر اعوان ہمراہ تھے اور سکیورٹی کے سخت  انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر سائلین کا عدالت میں داخلہ بند کر دیا گیا تھا۔

 

 

شیئر: