Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریفرنڈم مجھے آمر نہیں بنا سکتا، اردگان

انقرہ...ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی میں ریفرنڈم اور آئینی اصلاحات مجھے آمرنہیں بنا سکتیں۔ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گھوم رہا ہوں۔ مجھے کسی بھی وقت موت آسکتی ہے۔ امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم سے ترکی میں تاریخی تبدیلی آئے گی۔سادہ اکثریت سے جیت بھی آخر جیت ہوتی ہے۔ انہوں نے یورپی یونین کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ یورپی یونین نے ترکی کیلئے گزشتہ54سال سے دروازے بندرکھے ہیں۔ترکی نے یورپی اتحاد میں شمولیت کیلئے ہر شرط پوری کی مگر اس کے باوجود یورپی اتحاد نے رکنیت نہ دے کروعدہ وفا نہیں کیا۔ 
 

 

شیئر: