Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کا مظفر آباد میں ہنگامی غذائی پروگرام

 ایک ماہ تک بچوں کو خوراک پیکٹ فراہم کیے جائیں گے( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے مظفر آباد میں شدید غذائی قلت کے شکار بچوں اور ماوں کے لیےعالمی خوراک پروگرام کی شراکت سے ایک ہنگامی غذائی پروگرام متعارف کرایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق خوراک پروگرام کے افتتاح کے موقع پر پاکستان میں سعودی عرب کے نائب سفیر محمد خلف العنزی، پاکستان کے سیکریٹری خزانہ عبدالماجد خان، سیکریٹری صحت ناصر انصار ابدالی، پاکستان میں مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد العثمانی اور عالمی خوراک پروگرام کے نائب راتھی پالا کرشنن موجود تھے۔ 

ہنگامی پروگرام سے 57500 افراد کو فائدہ ہوگا( فوٹو یس پی اے)

پروگرام کے تحت ان بچوں کو جو ناقص تعذیہ کا شکار ہیں ایک ماہ تک خوراک پیکٹ فراہم کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں ماں بننے والی خواتین اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کے لیے غذائی اشیا اور وٹامنز کی خوراکیں دی جائیں گی۔
یہ کام خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر میں ہیلتھ سینٹرز کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔ اس سے 57500 افراد کو فائدہ ہوگا۔ ان میں 30444 بچے اور 27056 خواتین شامل ہیں۔

شیئر: